پاکستان
سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کوالرٹ رہنے کی ہدایت
میانوالی:وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بروقت انخلاء کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے مؤثر اور جامع ہونے چاہئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب ہدایت کی کہ ادویات، پینے کے صاف پانی، مویشیوں کے لیے چارہ اور ضروری ساز و سامان کا وافر سٹاک رکھا جائے
ان کا مزید کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کو24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے، متعلقہ افسران دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر خود جائزہ لیں، کشتیاں،ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر آلات سوفیصد فنکشنل ہونے چاہئیں۔
ادویات،پینے کے صاف پانی، مویشیوں کیلئے چارہ اور ضروری ساز و سامان کا وافر سٹاک رکھا جائے۔دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کو24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔متعلقہ افسران دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر خود جائزہ لیں.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) August 28, 2022
کشتیاں،ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر آلات سوفیصد فنکشنل ہونے چاہئیں
پاکستان
وزیراعظم کامفت آٹے کی تقسیم کے مقامات کا اچانک دورہ
رمضان المبارک میں آٹے کی تقسیم کے دوران کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔
متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں آٹے کی تقسیم کے دوران کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے، بزرگ ، معذور اور علیل لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین اور مرد شہریوں سے مفت آٹے کی فراہمی میں مشکلات کے بارے میں پوچھا۔
وزیراعظم نے آٹے کے معیار اور اس کے حصول کےلئے مشکلات سے متعلق بھی شہریوں کی رائے بھی معلوم کی ۔وزیراعظم نے شہریوں کی آراء کی روشنی میں حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے شہریوں کے لئے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا،انتظامات دیکھے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے،بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے،بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کے لئے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس کار خیر کو سرکاری ڈیوٹی نہیں خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیں،رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت کرکے باری تعالیٰ کو راضی کریں۔وزیراعظم مفت آٹا سینٹر میں آئے بچوں سے بھی ملے، بات چیت بھی کی۔
وزیراعظم نے شہریوں میں مفت آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے۔ وزیراعظم نے سیکرٹری فوڈ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو بہتر انتظامات پر شاباش دی اور وزیراعظم نے انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔
پاکستان
خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد کے جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ فیصلہ سنایا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد کے جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ معطلی میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ عمران خان کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کے لیے پابند کیا جائے۔
عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کے عدالت میں پہنچنے پر عدالت میں دوبارہ سماعت شروع ہوئی جس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے استدعا کی کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں 30 مارچ کو کچہری آ رہے ہیں، عدالت بھی 30 مارچ کو سماعت کر لے، میں سول کورٹ میں وارنٹ کی تاریخ 29 سے 30 مارچ کرنے کی درخواست دے دیتا ہوں۔
جج نے وکیل گوہر علی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ عجیب بات کر رہے ہیں، آپ 30 مارچ کی استدعا کر رہے ہیں جبکہ وارنٹِ گرفتاری کا حکم 29 مارچ کا ہے۔
اس موقع پر وکیل گوہر علی نے عمران خان کے وارنٹِ معطلی میں 30 مارچ تک توسیع کرنے کی استدعا کر دی۔جج نے کہا کہ 29 مارچ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جسے بعد میں جاری کیا گیا، جس کے مطابق عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر کے درخواست نمٹا دی۔
دنیا
سعودی عرب اور شام کے سفارتی تعلقات بحال
دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں

ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد سعودی عرب اور شام ن اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامند۔ خلیجی ممالک میں اسے بہت بڑی سفارتی ڈیولپمنٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
یادرہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سات سال بعد دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں رواں ماہ کے اوائل میں طے پانے والے ایک تاریخی معاہدے کے بعد ریاض اور دمشق کے درمیان رابطوں میں تیزی آئی ہے۔
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان