جی این این سوشل

پاکستان

پاک فوج کا فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری، آرمی چیف آج سوات کا دورہ کرینگے

پاک فوج کا فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک فوج کا فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری، آرمی چیف آج سوات کا دورہ کرینگے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کمراٹ، کالام اور گردونواح میں پھنسے افراد کے انخلاء کا جائزہ لیں گے، جبکہ آرمی چیف علاقے میں جاری امدادی کارروائیوں بارے بھی آگاہی حاصل کریں گے۔

آئی ایس پی آر ڈیٹا کے مطابق ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز 82 پروازیں کر چکے ہیں،

ہیلی کاپٹرز کی 27 پروازوں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے 23.753 ٹن راشن اور امدادی اشیا فراہم کیں،

24 گھنٹوں کے دوران متاثرین سیلاب میں 3540 راشن پیکس اور 250 خیمے فراہم کیے گئے، جبکہ پاک فوج کے 51 فری میڈیکل کیمپس میں 33025 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی چیئرمین بنائے جانےوالی خبر پر اسد قیصر نے خبر کی تردیدکر دی

اسد قیصرکو چئیرمین تحریک انصاف بنائے جانے کی خبروں پر رکن قومی اسمبلی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی چیئرمین بنائے جانےوالی خبر  پر اسد قیصر نے خبر کی تردیدکر دی

اسد قیصرکو چئیرمین تحریک انصاف بنائے جانے کی خبروں پر رکن قومی اسمبلی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

اسد قیصر نے خبر کی تردید کر دی ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے تاحال ایسی کسی چیز کے بارے آگاہ نہیں کیا گیا ۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش ہیں کہ فائنل کال کی ناکامی پرعمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیاہے،تاہم ابھی کسی بھی نے افواہوں کی تصدیق  نہیں کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تیسر ا ون ڈے: پاکستان  نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان کی جانب سے کامران غلام  نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسر ا ون ڈے: پاکستان  نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے بلاوائیو میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  زمبابوے ٹیم کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے  جبکہ برائن بینیٹ  37 ، شان ولیمز  24، تادیوانشے 24اور سکندر رضا نے 16رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کےتیسرے اور آخری ون ڈےمیچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔

بلاوائیو میں کھیلے جانے والے  میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام  نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے  99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب  31، عبداللہ شفیق  50، محمد رضوان 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، نیب راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھیج دی گئی۔

بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا،نیب کی ٹیم تین روز قبل بھی کے پی میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی تا ہم کامیابی نہ مل سکی۔

آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب کے پی کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری،نیب پولیس کے پی پولیس کی بھی مدد لے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll