پاکستان

پاکستان میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں سیلابی صورت حال کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 1st 2022, 12:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈینگی،ڈائریا اور اسکن کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

جاری رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وبائی امراض کی روک تھام کے لیے بیمار افراد کی نگرانی کرنا ہو گی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات فراہمی کرنا پہلی ترجیح ہے۔