پاکستان
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سعید احمد نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی:آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سعید احمد نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے بدین، دادو، میرپورخاص اور سانگھڑ کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی کو دورے کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ کور کمانڈر کراچی نے سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی کاموں کو سراہا، انہوں نے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔
علاقائی
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
پنجاب اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ اس دوران دھرنے، ریلیاں، جلسے،جلوس برآمد نہیں کیے جاسکیں گے، چار سے زائد افراد کے اجتماع اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔
جبکہ اس سے قبل پنجاب حکومت بھی صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اوردھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہوراور اسلام آباد کے تمام داخلی وخارجی راستے بند کردیے گئے ہیں، دونوں شہروں کو جانے والی موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تیعنات کر دی گئی ہے۔
پاکستان
بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان پاکستان دشمنی ہے،وزیر اعظم
سعودی عربپاکستان کا مخلص اور قابل اعتماد دوست اور برادر اسلامی ملک ہے اس کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق دیے گئے بیان کو سب سے بڑی پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب مخلص اور قابل اعتماد دوست اور برادر اسلامی ملک ہے اس کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔
تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا سعودی عرب پاکستان کا دوست اور بھائی ملک ہے ،کوئی بھی حکومت ہو سعودی عرب نے بلا تفریق معاونت کی ہے اور اس کے بدلے میں کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوئے ہیں، شاہ سلمان پاکستان کے لیے نیک جذبات رکھتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب کا رویہ ہمیشہ بھائی جیسا رہا ہے، اور ان کے بیان سے ملک کا نقصان ہوگا، انہوں نے انتباہ کیا کہ ”یہ معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں جس کا انہیں اندازہ نہیں۔“
وزیراعظم نے تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کا افتتاح کر تے ہوئے کہا، کہ حکومت پنجاب کے تعاون سے کچھی کینال بحالی کا مرحلہ مکمل ہوا، کچھی کینال بحالی پر بلوچستا ن اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشرف دور میں کچھی کینال منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا تھا، مشرف دورمیں غریب قوم کا پیسہ برباد کیا گیا، نوازشریف کے دور میں اس منصوبے کا آغاز ہوا، جو کہ آ ج پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہےاس منصوبے کے اصل محسن نوازشریف ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھی کینال کو 2022 کے سیلاب سے بہت نقصان ہوا، کچھی کینال کے دوسرے مرحلے کو بھی مکمل کریں گے اور اگلے مرحلے کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کیلئےوسائل فراہم کریں گے، مجھے خوشی ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کو محنتی وزرائے اعلیٰ ملے ہیں ،اس سے دونوں صوبوں کے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔
پنجاب میں کینسر اسپتال پر کام اور فری ٹریکٹر تقسیم کیے جار ہےہیں ،ٹریکٹر کی تقسیم سے زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا ،مریم نواز جیسے کام کر رہی ہیں جلد اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔
پاکستان
وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، پولیس تعینات
24 نومبر کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی
وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں 23 نومبر کو میٹروبس سروس آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ مکمل بند رہے گی تاہم آج راولپنڈی میں میٹروبس سروس بحال رہے گی، جبکہ 24 نومبر کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔
جبکہ دوسری جانب ایکسپریس وے، ڈی چوک، زیرو پوائنٹ پر بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں بس اڈے بھی بند کردیئے گئے تھے، راولپنڈی میں بھی تمام انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈے تاحکم ثانی بند رہیں گے جبکہ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کی 30 ہزار اضافی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب شہر اقتدار میں امن و امان قائم رکھنے کے لیےپنجاب اور سندھ سے پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جاب سے 19 ہزار، سندھ سے 5 ہزار پولیس نفری کی شہر اقتدار آمد ہوئی ہے، جبکہ آزاد کشمیر سے ایک ہزار، 5 ہزار ایف سی اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
کھیل 2 دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان