جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح 1.24 فیصدر رہی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں  کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ  219 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے  17 ہزار628  ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکے117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی ، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔

ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پاکستان

دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےقومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 19 نومبر کو ہونے والے قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تازہ پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کے لئے شہدا اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور فرض شناسی کا ثبوت ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے دشمن نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کو ختم کرنے کے لئے پقک فوج کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قوم اور سکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ہم آہنگی اور موثر آپریشنز کے ذریعے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائے گی اور امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون میں فروغ اور مضبوط فضائی شراکت داری کے حوالے بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس جنرل تان سری داتو نے پاکستان کا دورہ کیا دورہ ، جس میں ملائیشین ائیرفورس کے چیف نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

ہیڈ کوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل تان سری داتو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون، مشترکہ تربیت اور صنعتی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کو اجاگر کیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملائیشین ایئرفورس کے سربراہ کو پاکستان کے پہلے دورہ  پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ایئر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری  کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع  ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اوردوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ، سب میرین ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی

 کشتی پر سوار 13 ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کر لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ، سب میرین  ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ دنیا کے سامنے آ گیا،  بھارتی بحریہ کی سب میرین گوا کے ساحل سے 70 میل دور مارتھوما نامی ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی.

بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے. واضح رہے کہ  کشتی پر 13 ماہی گیر سوار تھے۔

متاثرہ ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کیا جا چکا ہے, تاہم ان کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق معلومات منظر عام پر نہیں لائی گئیں، لاپتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے

واقعہ 21 نومبر کو گوا کے ساحل سے 70 سمندری میل دور پیش آیا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll