پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک فیصلہ کُن مرحلے پر ہے، جب تک زندگی ہے ان کا مقابلہ کروں گا۔

چشتیاں میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو بڑے بڑے چور تھے وہ سب آج ہم پر مسلط ہیں، ہم کیا کوئی بھیڑ بکریاں ہیں جو یہ کہیں گے ہم مانتے رہیں گے، لوٹوں نے ضمیر فروخت کر کے ایک منتخب حکومت گرائی لیکن اب لوگوں میں جو شعور آج دیکھ رہا ہوں وہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
عمران خان نے کہا: ’اب ان کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے عمران خان کو نااہل کیا جائے اور الیکشن جیت کر دوبارہ مسلط ہو جائیں، لیکن میری مقابلے کی تربیت ہے میں ان کا مقابلہ کر کے دکھاؤں گا‘۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت میں تیل خرید رہا ہے، موجودہ حکومت روس سے کم قیمت پر تیل کیوں نہیں خرید رہی؟
انہوں نے کہا کہ آج تاریخی مہنگائی ہے جو ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور تیل کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، معاشی گروتھ 6 فیصد پر تھی جس کو 4 ماہ میں گرا دیا گیا۔

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 2 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- ایک دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 5 گھنٹے قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 2 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 7 گھنٹے قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 5 گھنٹے قبل



