وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ پاک فوج میں ساری تقرریاں میرٹ پر ہوتی ہیں۔


اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیا عمران خان نے تقرریاں میرٹ پر کیں، کیا عثمان بزدار اور کے پی کے وزیر اعلیٰ کی تقرری میرٹ پر تھی؟
انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی تحقیقات دفن کرنا اور توشہ خانہ پر بات نہ کرنا کیا میرٹ ہے؟ آج ان کی پارٹی میں ان کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں، کیا توشہ خانے سے تحائف لے کر بیچ دینا میرٹ ہے؟ کس میرٹ کی بات کرتے ہیں؟ کیا یہ میرٹ ہے کہ آپ کو عدم اعتماد سے نکال دیا گیا اور آپ امریکا کو ذمہ دار ٹھہرائیں؟
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کوئی شخص ہو جو بات کرے میرٹ کی، کس میرٹ کی یہ بات کرتے ہیں؟ ہم نے توشہ خانے پر اپنی سفارش بھیج دی ہے، 180 ملین پاؤنڈ پر انکوائری مکمل کر لی ہے، نواز شریف اور ان کی بیٹی نے 200 پیشیاں بھگتی ہیں، مثالیں خلفا راشدین کی، باتیں ریاست مدینہ کی کرتا ہے، آج اس کی پارٹی خود اس کو ڈس اون کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کی چوائس کی توثیق کرتے ہیں اور تعریفیں کرتے ہیں، یہاں ادارے موجود ہیں، ادارے کرپشن کی تحقیقات کر رہے ہیں، چیزیں بہت آگے چلی گئی ہیں سب سامنے آئیں گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران نے بات کی، کل انہوں نے اس کو نیا مطلب پہنایا، ایئر فورس، نیوی سمیت ساری تعیناتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں، ہمیشہ فوج چار، پانچ نام بھیجتی ہے، وزیرِ اعظم مشاورت سے ایک کا انتخاب کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر صاحب نے بھی عمران خان کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کی ہے، وہ بتائیں فوج میں کب تقرریاں میرٹ پر نہیں ہوئیں، اقتدار میں نہیں تو فوجی قیادت پر تنقید کر رہے ہیں، تعیناتی میں شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں، عمران خان بتائیں اپنے دور میں کون سی تعیناتیاں میرٹ پر کی ہیں۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago





