اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے آنے والے دنوں میں گندم کی قلت ہو سکتی ہے، گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاست بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کریں، یہ وقت اکھٹے ہونے کا ہے نہ کہ انتشار پھیلانے کا، سیاست بعد میں کر لیں گے ابھی آئیں پہلے مل کر پاکستان کو بچائیں
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کروڑوں لوگوں کے دکھ و درد میں سب کو شریک ہونا چاہیے، دن رات محنت کر کے مل کر پاکستان کی معیشت کو بحال کریں، پچھلی حکومت کو اگر قوم کا درد ہوتا تو سستی گیس خریدنے کے فیصلے کیے جاتے، کورونا وبا کے دوران 3 ڈالر پر گیس مل رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئیں جن کی روک تھام بہت بڑا چیلنج ہے، آج کی میٹنگ کا مقصد سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اقدامات سے آپ کو آگاہ کرنا ہے، حالیہ سیلاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، تباہ کن سیلاب سے ہزاروں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری ایمانداری سے متاثرین کی امداد اور بحالی کی کاوشیں کر رہے ہیں، متحدہ عرب امارات، قطر اور ترکیہ سے امدادی سامان کے جہاز پہنچ رہے ہیں، ترکیہ سے ٹرین کے ذریعے بھی امدادی سامان پہنچ رہا ہے، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی رقوم کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
- 11 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
- 10 گھنٹے قبل
ترکیہ :ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی :آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک جواب،بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
- 10 گھنٹے قبل
گورنر کے اعتراضات مسترد،خیبرپختونخوا حکومت نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا
- 10 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نے سنگین غفلت پرایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹادیا
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں اور احتجاج سے ہونے والے کی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، عرفان صدیقی
- 10 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روزاضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
- 9 گھنٹے قبل