اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ انسانیت کے خلاف ریاستی دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔


دہشت گردی کے متاثرین کی اقوام متحدہ کی پہلی عالمی کانگریس کے اعلیٰ سطح کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی اور حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کے درمیان فرق کرنا ہو گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ریاستی دہشتگری خصوصاً غیر ملکی قبضے اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کے نام پر قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کے لوگوں پر طاقت کے ظالمانہ استعمال کو روکنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دو دھائیوں کے دوران پاکستان بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنا رہا۔ اس کے نتیجے میںاسی ہزار افراد کی ہلاکت ہوئی اور ملکی معیشت کو ایک سو پچاس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کی ایک متفقہ تعریف وضع کرنا ہوگی اور نئے اورابھرتے خطرات کا مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا جو بدترین قسم کی ریاستی دہشتگردی کا سامنا کر رہے ہیں۔
گلوبل کانگریس ایک دو روزہ اعلیٰ سطحی تقریب ہے جس کا اہتمام اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی (یو ای او سی ٹی) کررہا ہے ۔ کانگریس کا مقصد دہشت گردی کے متاثرین کے حقوق اور ضروریات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور اس مسئلہ پر بات چیت کو فروغ دینا ہے۔ تقریب میں وزارتی سطح پر متعدد ممالک نے بھی شرکت کی۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 5 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 3 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago






