جی این این سوشل

پاکستان

پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا

پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے 36 گھنٹے مسلسل کام کے بعد 2 اعشاریہ 4 کلومیٹر پر پروٹیکشن بند بنایا گیا۔ بند کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔

گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف یہ گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔

پاک فوج اور انجینئرز کور کے تمام پلانٹ آلات کو ِاس کام پر لگایا گیا۔ علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ  منچھر جھیل سے خارج ہونے والا سیلابی ریلا دادو کا رنگ بند عبور کر کے  آبادی کی جانب بڑھنے کے باعث500کے وی گرڈ اسٹیشن کو خطرہ تھا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز دادو میں سیلابی ریلے سے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کی فوری ہدایات  دی تھیں۔ وزیرِ اعظم نے اعلیٰ سول و فوجی قیادت کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت  کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرڈ اسٹیشن کو فوری طور پر سیلاب سے متاثر ہونے سے بچایا جائے۔ گرڈ اسٹیشن کا بچاؤ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے نہایت ضروری ہے۔

کھیل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث آسٹریلین ٹیم 163 رنز پر ڈھیر

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ون ڈے،  پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث آسٹریلین ٹیم 163 رنز  پر ڈھیر

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف ملا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریزر اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا، جیک فریزر 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش انگلس تھے جو 18 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، مارنس لبوشین کو بھی حارث نے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد حسنین نے آسٹریلیا کے سیٹ بیٹر سٹیو سمتھ کو 35 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا جبکہ سٹار بیٹر گلین میکسویل ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 16 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو حارث رؤف نے 13 کے انفرادی سکور پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا جبکہ فاسٹ باؤلر مچل سٹارک صرف ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے تاہم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز حارث رؤف کا پانچواں شکار بنے، آسٹریلیا کی آخری وکٹ ایڈم زمپا کی گری وہ 18 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے  آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

محمد رضوان کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے اور پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں  کی ہے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے، ہم نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند

موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھند اور سموگ کے باعث  موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند

موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ کو دھند کی وجہ سے بند کیا گیا، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کی کوئٹہ میں جلسے کی درخواست مسترد

 پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کی کوئٹہ میں جلسے کی درخواست مسترد

کوئٹہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی آج جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

 پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق  ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور ہاکی گراؤنڈز پر محکمہ کھیل کے مقابلے ہورہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گرد اپنی کارروائی کرسکتے ہیں، بلوچستان میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll