پاکستان
پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی،شیخ رشید
مفتاح اسماعیل کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی،گندم کی قیمت 2 سے 4 ہزار مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبور کرنا ہے،سابق وزیر داخلہ
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائے گی اورپی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔
گندم کی قیمت دو ہزار سے چار ہزار من مقرر کرنا غریب کوگھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے۔سردیوں سے پہلے ہی گیس کا شارٹ فال شروع ہو گیا۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان مین کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔
مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔UNکا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائےگی اورPDMالیکشن سے پہلےٹوٹ جائے گی۔اگر 2مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہوپائےگی،پھر کسان کیا کرےگااورغذائی بحران پیدا ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 12, 2022
نہ کوئی غیرملکی امداد ملی اور نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پربھی پابندی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔
یو این کا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر 2 مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہو پائے گی جس سے غذائی بحران پیدا ہو گا۔
گندم کی قیمت2ہزار سے4ہزار من مقرر کرناغریب کوگھاس کھانےپر مجبورکرنا ہے۔سردیوں سےپہلےہی گیس کی شارٹ فال شروع ہوگئی ہے۔UNکے سیکرٹری جنرل کوبھی چندےکی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔نہ کوئی غیرملکی امدادملی نہ ملکی امدادکی ساکھ ہے۔عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانےپربھی پابندی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 12, 2022
ادھر سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں گی تو یہاں بھی بڑھے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت کا تعین اوگرا کرتا ہے،ان میں 12 عنصر شامل ہے کسی ٹاسک کا حصہ نہیں ہوں۔ انرجی کے معاملات ساتھ مل کے دیکھ رہے ہیں۔
4 سال سے جولوگ عدالتوں میں ہیں ان کی زندگی مفلوج ہے۔ انکا کہنا تھا کہ معیشت کو بہتر کرنے کیلئے آئی ایم ایف ایک بنیاد ہے،معاشی بحران عمران خان کی غفلت کے باعث ہے جو ہماری حکومت بھگت رہی ہے۔گزشتہ چار سال کی حکومتی غفلت کا ازالہ چار ماہ میں نہیں ہوگا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر خزانہ سے دوستی نہیں ہے،جبکہ 5 سال سے مفتاح اسماعیل کو جانتا ہوں،ملک اور اس کے ادارے کیسے چلتے ہیں آئین میں سب کچھ موجود ہے۔
پاکستان
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
کیبنٹ ڈویژن نے یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا
وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کیبنٹ ڈویژن نے عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یوم پیدائش پر یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔
شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اور بعد میں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔
مصور پاکستان علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔
پاکستان
ٹرمپ حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ممتاز زہرا بلوچ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت نے نو منتخب امریکی صدر کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، امریکہ میں نئی حکومت آنے سے دو طرفہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضےکے حوالے سےپاکستان کامؤقف جانا پہچانا ہے، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے بہیمانہ حربوں سے کشمیریوں کےجذبات نہیں کچل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سکیورٹی صورتحال بات چیت کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے چینی سفارت خانے کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دنیا
کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب
امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ،نومنتخب امریکی صدر
دوسری بار کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔
امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں فاتحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا بے حد شکریہ ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہو رہا ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا، تمام معاملات ٹھیک کریں گے، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی ، بڑے مشکل حالات میں انتخاب جیتا،یہ ناقابل یقین تھا، میری فیملی اور خاص طور پر اہلیہ نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے ، امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طریقے سے ہی آئے گا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے، ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ذہین شخص قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ذہین افراد کا تحفظ کرنا چاہیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو اب تک 226 ووٹ ملے ہیں ، پینسلوانیا، جارجیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، ٹیکساس، مونٹانا، انڈیانا اور کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل کی۔ نیویارک، کیلیفورنیا، ورجینیا، میری لینڈ اور میساچوسیٹس، مشی گن سمیت متعدد ریاستوں میں کملا ہیرس آگے رہیں۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
دنیا ایک دن پہلے
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور