اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت نے سیلاب متاثرین کیلئے منعقد ٹیلی تھون کا بلیک آؤٹ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سنسرشپ کا معاملہ بھی ہر سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت سینئر قائدین کا اہم ترین اجلاس ہوا، جس میں سیاسی صورتحال، معیشت کی تباہی اور بدترین میڈیاسنسرشپ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری جنرل اسدعمر کی جانب سے اجلاس کو پاکستان پر قرضوں کے بوجھ پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو لگ بھگ 30 ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرنا ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض محض 2 ارب ڈالرز ہے۔
اسد عمر کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ سیاسی عدم استحکام سےپاکستان کی بانڈ مارکیٹ مکمل تباہ ہوچکی، جب تحریک انصاف حکومت ختم کی گئی تو بانڈ چار فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ پر تھا، یہ بانڈ اب پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ پر مل رہا ہے، یہ کیفیت ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کس قدر آگے جاچکا۔
اجلاس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے قیادت کو کرنسی کی صورتحال سے آگاہ کیا، شرکا نے امپورٹڈ سرکار کی ہاتھوں معیشت کی بدترین تباہی پر نہایت تشویش کا اظہار کیا جبکہ چیئرمین عمران خان نے شوکت ترین کو ملکی معیشت پر باضابطہ فوکل گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوکل گروپ معیشت سے جڑے سولہ موضوعات پر متبادل حکمت عملی تیار کریگا۔
اس موقع پر شرکا سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ملک شدید بدترین معاشی بحران کے نرغے میں ہے، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی، تحریک انصاف فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ عمل تیار کرے، لازم ہے کہ مضبوط معیشت کیلئے اپنی تجاویز قوم کے سامنے رکھیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے منعقد ٹیلی تھون کا بلیک آؤٹ شرمناک عمل ہے، تحریک انصاف میڈیا سنسرشپ کا معاملہ بھی ہر سطح پر اٹھائے گی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 11 hours ago

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 14 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 11 hours ago

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 15 hours ago

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 14 hours ago

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 15 hours ago

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 14 hours ago

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 15 hours ago

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 8 hours ago

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 9 hours ago








