پاکستان
ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے روپے کی قدر روکنے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے روپے کی گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدرایف پی سی سی آئی عرفان شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ پالیسی ٹولزکا استعمال نہیں کیا جا رہا اور بینک بھی قیاس آرائیوں سے ناجائز منافع کما رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ماہرین معاشیات کےمطابق ڈالرکی قدر200روپےسےکم ہے، قیاس آرائیاں نہیں روک سکتے تو فری فلوٹ کے بجائے روپے کی قدر فکس کردی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت روپے کی قدر روکنے میں کردار ادا کرے۔
خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض کی قسط کی ادائیگی کے بعد بھی ملک میں روپے کی قدر گر رہی ہے۔
پاکستان
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، محسن نقوی
سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم ترقی اور سکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
چینی سفارت خانے آمد پر سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں۔کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے زخمی چینی شہریوں اور انکی فیملیز سے دلی ہمدردی کا اظہار اور واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ بھی کیا۔
وزیر داخلہ نے چین کے سفیر، حکومت اور زخمی چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر، چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں جامع پیش رفت ہوئی ہے، اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔
چینی سفیر نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان کو خط لکھا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفریح
امریکی انتخابات:ادکارہ ریما نے ووٹ کس کو دیا؟
ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما نےبھی امریکی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
ادکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔اس دوران ادکارہ نے امریکی الیکشن کا ہیش ٹیگ یو ایس الیکشن، ووٹ 2024 کا بھی اضافہ کیا ہے۔
اداکارہ نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ امریکی صدارتی الیکشن میں اپنا ووٹ استعمال ڈال دیا ہے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا ہے ۔
View this post on Instagram
پاکستان
جرمنی کے وفد کا این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز اور 220 کے وی غازی روڈ گرڈ سٹیشن کا دورہ
واپڈا ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایسیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) انجینئر رشید اے بھٹو نے کی
لاہور : کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک، جرمنی کے ایک وفد نے این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور اور 220 کے وی غازی روڈ گرڈ سٹیشن لاہور کا دورہ کیا اور بینک کی مالی اعانت سے جاری منصوبوں پر کام کرنے والی این ٹی ڈی سی ٹیموں اور کنسلٹنٹ کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ کے ایف ڈبلیو کے وفد میں ہیڈ آف ڈویژن فار انرجی اینڈ فنانس (عراق، افغانستان اور پاکستان) مس ایستھر گراوین کوٹر، پورٹ فولیو مینیجر مسٹر کانسٹینٹن ڈیلس، تکنیکی ماہر آفتاب احمد اور سینئر سیکٹر سپیشلسٹ برائے توانائی ابرار احمد شامل تھے۔
واپڈا ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایسیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) انجینئر رشید اے بھٹو نے کی۔
ملاقاتوں میں سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن پراجیکٹ کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اہل بولی دہندگان کی جانب سے بولی جمع کرانا اور جانچ پڑتال کے عمل جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وفد نے 500 کے وی چکوال گرڈ سٹیشن پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 500 کے وی چکوال گرڈ سٹیشن کیلئے ذریعہ معاش کی بحالی کے منصوبے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اضافی اقدامات کے مختص گرانٹس کو استعمال کرنے کے منصوبوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔این ٹی ڈی سی کی جانب سے میٹنگز کے شرکاءمیں جنرل منیجر (ایچ آر) انجینئر سہیل ممتاز باجوہ، چیف انجینئر (پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ) انجینئر ثاقب شمیم، چیف انجینئرپراجیکٹ ڈیلیوری ( ملتان) انجینئر اقبال حیدر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر (ای ایچ وی) اسلام آباد انجینئر عدنان زاہد اور انکی متعلقہ ٹیمیں شامل تھیں ۔
وفد نے لاہور میں کے ایف ڈبلیو بینک کی مالی اعانت سے مکمل ہونے والے 220 کے وی گرڈ سٹیشن غازی روڈ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی منیجر (ایسیٹ مینجمنٹ) انجینئر محمد محسن نے گرڈ سٹیشن کے بارے میںایک تفصیلی پریزنٹیشن دی جو لیسکو کے علاقے کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور بجلی کی ترسیل کے نظام کے استحکام میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ وفد نے گرڈ سٹیشن کی مینجمنٹ اور مینٹیننس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر انتظامی ٹیم کو سراہا۔
کے ایف ڈبلیو وفد نے بہترین آپریشنل ماحول کو یقینی بنانے میں این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ لاہور کے انفراسٹرکچر اور سماجی بہبود میں غازی روڈ گرڈ سٹیشن کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ وفد نے ماحولیات کے تحفظ سے متعلق اپنے عزم کو تقویت دینے کیلئے گرڈ سٹیشن میں پودے بھی لگائے۔ دورے کے دوران جنرل منیجر (میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز) محمد ابراہیم، ڈپٹی منیجر سیکیورٹی میجر (ر) تنویر احمد اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی