جی این این سوشل

پاکستان

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر متحدہ عرب امارات سے مزید 4 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

اسلام آباد: پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان لیکر متحدہ عرب امارات سے مزید 4 پروازیں گزشتہ روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر متحدہ عرب امارات سے مزید 4 پروازیں کراچی پہنچ گئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی امدادی سامان سے لدی ہوئی دو پروازیں کراچی میں اتریں۔

گزشتہ  شب تک یو این ایچ سی آر کی 6 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان آچکی ہیں۔

 دیگر دو پروازیں متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لیکر آئی ہیں۔ اب تک سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے 37 پروازیں پاکستان آئی ہیں ۔ 

ترجمان نے سیلاب زدگان کے لئے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے ۔ 

 

پاکستان

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں  صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت  کی گئی۔

 تفصیلات کےمطابق   ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کیلئے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کیلئے دستیاب وسائل کے حصول کیلئے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔

 نیپرا کی نانب سے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے ۔ نیپرا نے بیان جاری کیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی  سستی کی گئی ہے۔

 نیپرا نے قمیت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔


 ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30  اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا

امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا

امریکی الیکشن میں امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی  نے فتح حاصل کر لی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے  لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی  کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سلمان بھوجانی نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں  کہاکہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll