اسلام آباد : پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ایک سو پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔


دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر 4 مزید پروازیں پاکستان پہنچ گئیں ۔ امدادی سامان لانے والی پہلی دو پروازیں متحدہ عرب امارات سے کراچی ائرپورٹ پہنچیں ۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کیے گئے فضائی پل کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے سیلاب زدگان کے لئے اب تک مجموعی طور پر 43 پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک 43، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 9 ، ترکمانستان سے ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی تین، امریکہ کی 15، نیپال کی ایک اور سعودی عرب کی دو پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد ایک ہزار 486 تک جاپہنچی ہے جبکہ زخمى افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 749 ہو گئى۔
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 12ہزار718 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہو چکی ہیں جبکہ 9 لاکھ 18 ہزار 473 مويشيوں کو نقصان پہنچا۔
ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔ جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 5 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 10 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago



