بادی النظر میں عمران خان کا بیان دہشت گردی دفعات میں نہیں آتا، اسلام آباد ہائیکورٹ
عدالت نے عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بادی النظر میں عمران خان کی تقریر نامناسب ضرور مگر دہشت گردی کی دفعہ کیسے لگ گئی؟ یہ بہت سیریس نوعیت کا الزام ہے کوئی معمولی الزام نہیں نہ اس دفعہ کو اس طرح نہ بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر، اسپیشل پراسیکوٹر رضوان عباسی اور کیس کے تفتیشی افسر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آخری سماعت میں کہا تھا کہ عمران خان تفتیش جوائن کریں جس پر پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ عمران خان نے تفتیش جوائن کی ہے، عدالت نے پوچھا کہ تفتیشی افسر بتائیں گے کیا دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے یا نہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ دہشت گردی کی دفعہ اس کیس میں لگتی ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ان کی تقریر کے علاوہ کچھ ہے؟ یہ دہشت گردی کی دفعہ کو undermine نہیں کریں کہ لوگوں کے ذہنوں سے ڈر ہی نکل جائے، یہ بہت سیریس نوعیت کا الزام ہوتا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، توہین عدالت کیس اس سے الگ ہے، چیزوں کو آپس میں مکس اپ مت کریے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جو الفاظ آپ نے بتائے یہ بے شک غلط ہوں نامناسب ہوں یہ تو بادی النظر میں اس دفعہ کے تحت نہیں آتے، اس تقریر کے بعد کوئی حملہ کیا ہو آئی جی کے آفس پر حملہ کیا ہو وہ بتائیں، اس قانون کو ایسے نہ بنائیں کہ عام قانون بن جائے، یہ بہت اسپیشل لا ہے جو دہشت گردوں پر لگتا ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بے چارے پولیس والے شہید ہوئے ہیں اس قسم کے واقعات پر لگتا ہے، آئی جی صاحب کیا اتنے کمزور ہیں کہ ان کے کہنے سے وہ متاثر ہو جائیں، آپ اس کو کنفیوز نہ کریں اس پر الگ سے توہین عدالت کی کارروائی چل رہی ہے۔
پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی میٹنگ ابھی ہونی ہے وہ اس دفعہ کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کریں گے، جے آئی ٹی کے سامنے کل جب یہ پیش ہوں گے تو آج انہیں یہاں بتانا چاہیے تھا، یہ معمولی الزام نہیں ہے نہ اس دفعہ کو اس طرح نہ بنائیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نہ آئی جی نہ تفتیشی افسر اتنا کمزور ہے کہ وہ کسی تقریر سے ڈر جائے، یہ نا مناسب تقریر ہو سکتی ہے غلط ہو سکتی ہے لیکن دہشت گردی کی دفعہ کیسے لگ گئی؟ پوری دنیا دیکھ رہی ہے ایسے مت کریں بار بار آپ پر چھوڑ رہے ہیں۔ جسٹس اطہر نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ اس قانون کا جو مقصد ہے وہی رہنے دیں۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ لگنے یا نہ لگنے سے متعلق جے آئی ٹی سے پیر تک رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ جے آئی ٹی میٹنگ کرکے پیر تک عدالت کو آگاہ کرے جس پر میں پیر کو مصروف ہوں گا جس پر عدالت نے کہا کہ پھر جے آئی ٹی ارکان کو خود آئندہ سماعت پر پیش ہونے دیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ جے آئی ٹی کی میٹنگ ہونی ہے، اس میں وہ طے کریں گے جس پر جسٹس اطہر نے کہا کہ ہم نے آرڈر کیا تھا کہ آج عدالت کو بتائیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ملزم ہی تاخیر سے شامل تفتیش ہوا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی آئی جی اتنا کمزور نہیں ہونا چاہیے کہ تقریر سے ڈر جائے یا گھبرا جائے، بہت غلط تقریر اور نامناسب الفاظ تھے مگر دہشت گردی کی دفعہ تو نہیں بنتی۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان کی مقدمہ اخراج درخواست پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 2 days ago

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- a day ago

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 2 days ago

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- 3 days ago

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 2 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 14 days ago

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- 3 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 days ago

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 3 days ago

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 2 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 14 days ago



