لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔


اس بات کا اعلان چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابر اعظم کو کپتان جب کہ شاداب خان کو نائب کپتان رکھا گیا ہے۔ اسکواڈ میں آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔
کھلاڑی فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنوازدھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے۔ یہ ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔
سلیکٹرز نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے سوا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا ہے۔ فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
آل راؤنڈر عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد کو بھی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔
محمد وسیم نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گااسی طرح پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 عدد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 20 ستمبر سے شروع ہو گی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی ابتدائی چار میچوں کی میزبانی کرےگا، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو میچ ہوں گے۔انہوں ںے بتایا کہ کراچی اور لاہور کے تمام میچوں کا آغاز شام 7:30 بجے ہوگا، ہمیں اس ٹیم نے مجموعی طور پر بہت خوشیاں دی ہیں۔
Pakistan name squad for ICC Men's T20 World Cup 2022
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 15, 2022
More details ⤵️https://t.co/1nlugOCgL7

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل






