پاکستان
ملک کو شدید تباہی کا سامنا، سیلاب متاثرین کیلئے 70 ارب مختص کردیئے: وزیراعظم
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اتحادی وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے 70 ارب روپے مختص کیے ہیں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے دیئے جارہے ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدترین سیلاب کے باعث ملک کو شدید تباہی کا سامنا ہے، اس وقت تمام تر توجہ متاثرین کی بحالی اور معیشت کی بہتری پر مرکوز ہے، 70 ارب روپے مختص کر دیئے، عالمی برادری بھی بھرپور مدد کررہی ہے، بے گھر ہونے والوں کی دوبارہ آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کوشش ہے بحالی کا عمل جلد مکمل ہوجائے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں، امدادی سامان ہوائی جہازوں، ٹرینوں اور بحری جہازوں کے ذریعے پہنچ رہا ہے، پاکستان کے عوام بھی عطیات دے رہے ہیں اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اتحادی وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے 70 ارب روپے مختص کیے ہیں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے دیئے جارہے ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ذریعے سیلاب متاثرین کو صاف پانی، خوراک، خیمے اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کر رہی ہے، پوری قوم اور مسلح افواج سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہیں
دنیا
کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب
امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ،نومنتخب امریکی صدر
دوسری بار کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔
امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں فاتحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا بے حد شکریہ ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہو رہا ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا، تمام معاملات ٹھیک کریں گے، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی ، بڑے مشکل حالات میں انتخاب جیتا،یہ ناقابل یقین تھا، میری فیملی اور خاص طور پر اہلیہ نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے ، امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طریقے سے ہی آئے گا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے، ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ذہین شخص قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ذہین افراد کا تحفظ کرنا چاہیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو اب تک 226 ووٹ ملے ہیں ، پینسلوانیا، جارجیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، ٹیکساس، مونٹانا، انڈیانا اور کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل کی۔ نیویارک، کیلیفورنیا، ورجینیا، میری لینڈ اور میساچوسیٹس، مشی گن سمیت متعدد ریاستوں میں کملا ہیرس آگے رہیں۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزارروپے کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم کے بعد 2لاکھ 82ہزار 200روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 41ہزار 941روپے کا ہوگیا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
موسم
لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں
:بھارت سے آنیوالی سموگ آلود ہواؤں سے لاہور شدید متاثر ہو کر رہ گیا، آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔
شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس995 تک جا پہنچا ہے جبکہ ڈی ایچ اے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 1588 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح شملہ پہاڑی کے اطراف میں اے کیو آئی 1465، عسکری 10 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1232 ریکارڈ ہوا ہے۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی338 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ لاہور آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا جس سے سموگ کی صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ ماحولیات نے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو ماسک اور عینک کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
لاہور میں سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں، سموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ