ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی تعیناتی کیخلاف فواد چوہدری کی درخواست خارج
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے سندھ سے ممبر نثار درانی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کےلئے فواد چوہدری کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔


چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت آئین کی بالادستی کا احترام کریگی۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں، عدالت آئینی اختیار وہاں استعمال کرتی ہے جہاں متعلقہ فورم موجود نہ ہو۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست پرسماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی فورم ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر کو ہٹانے کا طریقہ کار کیا ہے؟وکیل بولے ممبر الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔
ممبرالیکشن کمیشن کا کیس ذرا مختلف ہے۔۔عدالت آئینی اختیار استعمال کر سکتی ہے، نثار درانی کی تعیناتی ہی غیرقانونی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کا آئینی اختیار بھی آئین کے مطابق ہی ہے، آئین ممبرالیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کا فورم فراہم کرتا ہے،
ممبرالیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر کی مشاورت ہوتی ہے، طے نہ ہو پائے تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاتا ہے،
کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے غلط تعیناتی کی؟ اگر کوئی غلطی ہو گئی تو پھر اسکو درست کرنے کا فورم موجود ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک گھنٹہ قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل








