جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی کنگ چارلس سوئم سے ملاقات ، ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر تعزیت

لندن : وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوئم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کرکے ملکہ الزبتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی کنگ چارلس سوئم  سے ملاقات ،  ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر تعزیت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطا بق لندن میں کنگ چارلس سوئم کے ساتھ ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ آنجہانی ملکہ دولت مشترکہ ممالک کے شہریوں کی نسلوں کے لئے اخلاقی جذبے اور قوت کا سرچشمہ تھیں۔

وزیراعظم نے کنگ چارلس کے بادشاہت کے منصب پر فائز ہونے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے نیک خواہشات کااظہار کیا  اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنی والدہ کے ورثے کو آگے بڑھائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ چارلس کی جلد آمد اور استقبال کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غیر معمولی سیلابوں کے حوالے سے شاہی خاندان کی طرف سے ہمدردی اور تعاون پر برطانوی بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان

توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 12 نومبر  کو ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے اس حوالے سے  ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  اسپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کی درخواست  ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔

 نیپرا کی نانب سے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے ۔ نیپرا نے بیان جاری کیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی  سستی کی گئی ہے۔

 نیپرا نے قمیت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔


 ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30  اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے۔
محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
 واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل  2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll