عمران خان کیخلاف مذہبی معاملات پر اشتعال دلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا،مریم اورنگزیب اور دیگر کے نام بھی شامل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور مذہبی معاملا ت پر اشتعال دلانے کے الزام میں وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جاوید لطیف کیخلاف لاہور کے تھانہ گرین ٹاون میں مقدمہ درج کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب،ایم ڈی پی ٹی وی اور پروگرام پروڈیوسر کے نام بھی مقدمے میں شامل کئے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر مقدمے کی ایف آئی آر شیئرکی اور کہا کہ عمران خان سمیت کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لاہور کے تھانہ گرین ٹاون میں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف ATA 9/11X3کے تحت مقدہ درج کر لیا گیا ہے۔ کسی بھی شہری بشمول عمران خان کے خلاف مزہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جاے گی pic.twitter.com/BcSzoplf3m
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) September 19, 2022
قبل ازیں وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے خلاف شر انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں،وہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے، پہلے اقتدار کے لیے اس کا انحصار سلیکشن کمیٹی پر تھا،اب اس کا انحصار امریکیوں پر ہو گیا ہے۔
نواز شریف واپس آ رہے ہیں،عوام جس طرح نواز شریف کا استقبال کرے گی،عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اورعمران خان کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو للکار رہے ہیں،عمران خان کا فتنہ چل نکلا تو ملک میں خون ریزی ہو گی،اگر عمران خان کو روکا نہ گیا تو شدید عوامی رد عمل آسکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 8 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 6 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 5 گھنٹے قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 5 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 5 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 3 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل








