جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، شیخ رشید

70 غیر آئینی وزراء کیخلاف ہائیکورٹ جا رہا ہوں،سابق وزیر داخلہ کا اعلان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 3 رشتہ دار اور عدالتی ضمانتوں پرمفرور24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے،خرم دستگیر کہتے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے۔کسی مسلم لیگی لیڈرکو اس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھی۔ 

سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے،150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔ہمسایہ ممالک کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔انہوں نے 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا اعلان بھی کیا۔

 

ادھر سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں۔ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے،اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔ 

فواد چوہدری نےاپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کے وزراء یہ کہہ رہے ہیں کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے اور نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے۔ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے، اور شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہیں۔ قبل ازیں فواد چوہدری کا کہنا تھا الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو دو ہفتوں میں احتجاج کی کال دیں گے،پورے ملک کی تنظیموں کو کال دے دی گئی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں۔تمام پاکستانیوں کا شکریہ جنہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کی۔وزیر خزانہ اور وزیر اعظم تقریروں میں رونے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے۔

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دفتر خارجہ کی لانڈھی دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر  خارجہ کی لانڈھی  دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق حکومت اور عوام کے پختہ عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔دہشت گرد حملے میں دو پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔حملے میں پانچ جاپانی شہری محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں دہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll