Advertisement

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 20th 2022, 4:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات ہوگی جس کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم یو این سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر سے بھی بات چیت ہوگی۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب 23 ستمبر کو ہوگا۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلی، عالمی و علاقائی تنازعات اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement