پاکستان
آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیوٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، مشترکہ مفادات کے لیے کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پر امید ہیں۔
کھیل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی
سرفراز الیون نے بابر الیون کو شکست دے دی

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی۔
نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔
185 رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 181 رنز بناسکی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر محض 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ شاہد آفریدی بھی 25 رنز ہی بن سکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے، افتخاراحمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی نہایت شاندار جارحانہ اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کوئٹہ کے افتخار 94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
افتخار احمد نے پشاور زلمی کے کھلاڑی اور صوبہ پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اپنی اننگز کو یادگار بنا دیا۔
پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جب کہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تجارت
پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک بھر میں مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا
پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک بھر میں مسافرٹرینوںکے کرایوں میںایک بار پھربڑا اضافہ کردیا جو(آج) 6 فروری سے فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافہ کے پیش نظر ریلوے کے کرائے بھی بڑھادئے گئے ۔
ریلوے حکام کے مطابق ملک بھر میں مختلف شہروں کے مابین چلنے والے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں تقریباً8 سی10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے جس پر آج 6 فروری 2023سے عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والے کوہاٹ ایکسپریس کے کرایہ میں بھی تقریباً نو(9) فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کا یکطرفہ کرایہ اب 350 روپے سے بڑھ کر 380 روپے ہوگیا ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق نومبر2021 سے جنوری 2023 تک پندرہ ماہ کے عرصہ میں پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں مجموعی طورپر65 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
پاکستان
کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکہ
پولیس کے مطابق دھماکا گلستان روڈ پر قائم موسیٰ چیک پوسٹ پر کیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی موصول اطلاعات کے مطابق دھماکا آج بروز اتوار 5 فروری کو کوئٹہ کے مصرف گلستان روڈ پر ہوا ہے، جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ تین زخمیوں کو بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
کوئٹہ میں خود کش دھماکا pic.twitter.com/KOLLVbZXFM
— Farhan Malik (@Farhanmalikview) February 5, 2023
پولیس کے مطابق دھماکا گلستان روڈ پر قائم موسیٰ چیک پوسٹ پر کیا گیا ہے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید تفصیلات شامل کی جائیں گی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستان 2 دن پہلے
گورنر کو چھوڑیں الیکشن کی تاریخ دیں: جسٹس جواد حسن
-
کھیل 17 گھنٹے پہلے
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی: نجم سیٹھی
-
تفریح 2 دن پہلے
کراچی کا سب سے فیشن ایبل اسسٹنٹ کمشنر
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکہ