دورہ پاکستان پر موجود انگلینڈ کی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاؤسن انجری کا شکار ہو گئے۔


انگلش بورڈ کے مطابق ہفتے کو ٹریننگ سیشن کے دوران ڈاؤسن گروئن انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ انجری کے سبب رچرڈ ڈاؤسن دورہ نامکمل چھوڑ کر انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا آج کھیلا جائے گا۔ میچ کے لیے قومی ٹیم میں آج 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی طرف سے آج شان مسعود ڈبیو کریں گے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا جائے گا۔
محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو پلئینگ الیون کا حصہ بنانے جانے کا امکان ہے۔ محمد وسیم جونئیر فٹ ہوئے تو وہ محمد حسنین کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
پاک انگلینڈ سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔ آخری تین میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 12 گھنٹے قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 3 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 11 گھنٹے قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 3 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 4 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 3 دن قبل






