Advertisement
پاکستان

وزیراعظم سے امر یکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی  کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری نےملاقات کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 21st 2022, 4:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم سے امر یکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی  کی ملاقات

تفصیلات  کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات ہوئی تھی ، اس موقع پر دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement