Advertisement

اے این ایف کی بڑی  کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد 

اسلام آباد:    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے  اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 21 2022، 4:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے این ایف کی بڑی  کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد 

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ نے  خفیہ اطلاع پر دو گاڑیوں کو روکا جن سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے ،  منشیات کار کے خُفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی ۔

ترجمان کے مطابق  گاڑیوں سے 45 کلو 60 گرام چرس 4 کلو ہیروئین اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد کی گئی ہے۔ 

ترجمان  اے این ایف کے مطابق  کارروائی کے دوران 3 مُلزمان کو موقع  پرگرفتارکر لیا گیاہے ۔  ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج مزید تحقیقات شروع  کردی گئیں ہیں ۔ 

Advertisement
Advertisement