پاکستان
پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاکستان
پاکستان اور چین کا فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر غور
پاکستان اور چین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دفاعی مذاکرات کا پانچواں دور اگلے سال چین میں ہو گا

پاکستان اور چین نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان باہمی تبادلوں میں اضافے اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے پاکستان اور چین کے درمیان بحری امور پر مذاکرات کے چوتھے دور کے دوران اسلام آباد میں ہوا۔
مذاکرات کے دوران بحری امور میں دوطرفہ تعاون کے مکمل فروغ پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترنے والی پاکستان اور چین کی دوستی اور سدابہار دوطرفہ تذویراتی شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دفاعی مذاکرات کا پانچواں دور اگلے سال چین میں ہو گا۔
پاکستان
پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس کے چیئرمین منتخب
پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو )کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) کی سالانہ کانفرس کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔
کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرس دی ہیگ میں منعقد ہوئی جس نے کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو ریاستی فریقین کی کانفرس نے چیئر منتخب کرلیا۔
پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 193 ممبران پر مشتمل کانفرس نے ایک سال کے لئے چیئر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
ہر سال چیئر دنیا کے ایک علاقے سے انتخاب کی جاتی ہے۔ اس سال ایشیاء کی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کونامزد کیا تھا جس کو کانفرس نے منتخب کیا۔ کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار، بڑھاؤ اور ذخیرہ اندازی کی روک تھام کے کنونشن(سی ڈبلیو سی) کی193ریاستوں نے توثیق کی ہے۔
یہ کنونشن بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہرقسم کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ایک جامع معاہدہ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان نے(سی ڈبلیو سی) کی1997 میں توثیق کی تھی۔
پاکستان
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں کا آغاز
نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہ رنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
-1280x720.jpg)
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا، نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے۔
تحریک انصاف کے انٹر پارٹی انتخابات کل ہوں گے، انٹراپارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔
بیرسٹر گوہر خان کے پارٹی چیئرمین کے طور پر تجویز کنندہ احمد اویس ہیں جب کہ رؤف حسن تائید کنندہ ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی اس موقع پ موجود تھے
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے،
بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے ہیں اور تاحیات رہیں گے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
اٹک، جنڈ میں ہائی ایس کی فورڈلوڈر کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ، 11 مسافر زخمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
صحت 2 دن پہلے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ