کھیل

دوسرا ٹی ٹونٹی، ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار،قیدیوں کی منتقلی کی گاڑیاں سٹیڈیم منگوالی گئیں

دوران میچ ممکنہ طور پر ہلڑ بازی، دخل اندازی یا بدمزگی پیدا کرنیوالے شائقین کو سلاخوں کے پیچھے میچ دکھانے کی تیاری، بغیر ٹکٹ سٹیڈیم پہنچنے والے شائقین کو بھی میچ ختم ہونے تک جیل کی گاڑی میں قید رکھا جائیگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 22 2022، 4:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دوسرا ٹی ٹونٹی، ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ  تیار،قیدیوں کی منتقلی کی گاڑیاں سٹیڈیم منگوالی گئیں

 پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کراچی میں ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قیدیوں کو لے جانے والی 5 گاڑیوں کو نیشنل سٹیڈیم طلب کیا گیا ہے۔ سندھ پولیس کے سپیشل سکیورٹی یونٹ کے ذرائع کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران ممکنہ طور پر ہلڑ بازی،

دخل اندازی یا بدمزگی پیدا کرنے والے شائقین کو سلاخوں کے پیچھے میچ دکھانے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ 

 بغیر ٹکٹ نیشنل سٹیڈیم تک پہنچنے والے شائقین کو بھی میچ ختم ہونے کے وقت تک جیل کی گاڑی میں قید رکھا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر انکلوژر میں امن و امان کا مسئلہ بنانے والوں کو بھی جیل کی گاڑیوں میں قید کر لیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میچ کے روز کا ٹکٹ اور اصلی شناختی کارڈ رکھنے والے شائقین کو ہی پارکنگ سے شٹل میں بیٹھنے دیا جائے گا۔ سکیورٹی حکام کی جانب سے سٹیڈیم کے گیٹس پر رش سے بچنے کے لیے شائقین کو وقت سے پہلے پہنچنے کی آفر دی گئی ہے۔