- Home
- News
رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے، میرا وعدہ ہے اسلام آباد میں چھپنے کی بھی جگہ نہں ملے گی، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے کال کب دینی ہے؟ یہ صرف مجھے پتہ ہے لیکن احتجاج کی کال تب دوں گا جب مجھے لگے گا کہ کارکنان تیار ہیں۔
پی ٹی آئی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ امتحان کا وقت ہے، رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے، میرا وعدہ ہے کہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ آزادی پلیٹ میں رکھ کرنہیں ملتی، قربانیاں دینا پڑتی ہیں، یہ لوگ ہمیں آرام سےآزادی نہیں دیں گے، میں ایک آزادانسان ہوں، کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، کبھی بزدل آدمی لیڈرنہیں بن سکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اب حکومت روس سے تیل اور گندم لینے کی بات کر رہی ہے، آج ملک پر مہنگائی کا سمندر ہے، سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں آج بدترین مہنگائی ہے، جو لوگ ان کو لے کر آئے یہ ان سے ڈرے ہوئے تھے، انہوں نے بھی ہمارے دور میں دھرنے دیئے ہم نے کسی کو نہیں روکا۔
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- 2 hours ago
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- an hour ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 28 minutes ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- an hour ago
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- an hour ago
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- 2 hours ago