پاکستان

ٹرانس جینڈر کو حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،اعظم نذیر تاڑر

وزیرقانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ خواجہ سرا بھی انسان ہیں،ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، کسی کے ساتھ اس کے جنس پر امتیازی سلوک نہیں ہوگا ، ایسی خاکہ کشی کی گئی کہ ٹرانسجینڈر قانون مکمل طور پر غلط ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 22 2022، 8:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرانس جینڈر کو حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،اعظم نذیر تاڑر

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں پارلیمنٹ میں پرائیویٹ ممبربل کے ذریعے یہ معاملہ سامنے آیا، پارلیمان میں بل پاس ہونے کے 2 سال بعد کچھ شکایات سامنے آئیں جس میں کہا گیا کہ اس بل کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے اس سارے عمل میں شامل رہی ہے،ہر قانون جو پاس ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی سقم ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈرکو حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، خواجہ سراوں کیلئے روزگار میں کوٹہ رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر قانون میں ترمیم کی حوصلہ افزائی کی جائےگی ، خواجہ سراؤں کو خود سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔