عمران خان نے خود پر مقدمات بنوا لیے لیکن میرے ساتھ کھڑے رہے، ڈاکٹر شہباز گل
ڈاکٹر شہباز گل کا رہائی کے بعد پہلا بیان، ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں گرفتاری کے بعد ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز گل نے کہا کہ میں اللہ کی ذات کے بعد آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ جب مجھ پر بدترین ریاستی تشدد کیا جا رہا تھا تو آپ سب نے میرے لیے آواز بلند کی اور میرے ساتھ کھڑے رہے۔
میں خاص طور پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا جوں امت مسلمہ کے لیڈر ہیں۔ عمران خان میرے ساتھ ایسے کھڑے ہوئے جیسے باپ اپنے بیٹے کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے،
کہا جاتا تھا عمران خان اپنے ورکرز کے پیچھے کھڑے نہیں ہوتے۔لیکن عمران خان نے اپنی پرواہ بھی نہیں کی، اپنے اوپر مقدمات بنوا لیے لیکن تمام مشکلات کے باوجود میرے لیڈر نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔
شہباز گل نے خصوصی طور پر اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا جس طرح اوور سیز پاکستانیوں نے مجھے سپورٹ کیا، جیل میں مجھ سے ملنے آئے ،
عدالتی پیشیوں پر آئے وہ میرے لیے حیران کن تھا۔شہباز گل نے کہا کہ ایک بار عدالت آیا تو مجھے ننھی بچی کی ویڈیو دکھائی گئی جس میں وہ کہتی ہے کہ ’ میں گل انکل کو چھڑانے آئی ہوں‘۔
ویڈیو دیکھیں
میں ریاستی ظلم وجبر کے اس تمام سفر میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں.میرے لیڈر عمران خان جس طرح اپنے کارکن کے لیے باہر نکلے اسکی مثال نہیں ملتی۔ تمام مکتبہ فکر کی سپورٹ کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 23, 2022
باقی تفصیلات اس وی لاگ میں:https://t.co/n35S4KF5E9
شہباز گل نے کہا دورانِ حراست میرے اوپر ہونے والا تشدد اب کوئی راز نہیں رہا،میں تشدد کے بجائے دیگر پہلوؤں پر بات کروں گا۔
تمام پاکستانیوں کی طرف وطن سے محبت کا سافٹ وئیر بچپن سے اپ ڈیٹ ہے تاہم یہ ضرور کہوں گا کہ حراست کے دوران میرے ہارڈ وئیر کو بار بار اپ ڈیٹ کیا گیا جس کے ذریعے سافٹ وئیر کرپٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔
شہباز گل نے کہا کہ کچھ میڈیا ہاؤسز نے مجھ پر ہونے والے تشدد اور صحت کا مذاق اڑایا،جس دن عدالت آیا تو ایسی دوائی دی گئی جس سے مجھے کچھ پتہ نہیں تھا کہ میرے اردگرد کیا ہو رہا ہے،بس سانس بند ہو رہا تھا اور میں ماسک مانگ رہا تھا۔
مجھے غیر ملکی ایجنٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔شہباز گل نے کہا کہ کسی پر تشدد کے عمل سے لطف اندوز ہونے والوں سے کہتا ہوں مجھ پر آیا ہوا وقت گزر گیا لیکن آئندہ یہ کسی کے ساتھ نہ ہو۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 20 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 21 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 20 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago





