Advertisement
پاکستان

غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، آزاد قومیں اوپر جاتی ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن صرف آزاد قومیں اوپر جاتی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 23 2022، 9:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، آزاد قومیں اوپر جاتی ہیں، عمران خان

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں اسٹوڈنٹس کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے سیاست نہیں جدوجہد کی جاتی ہے۔ اگر ہم ملک میں انصاف لے آئے تو یہ حقیقی ملک بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو طاقتور ہے وہ اوپر ہے اور غریب کمزور ہے جبکہ آزادی کے لیے کھڑی نہ ہونے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں اور نامور چور اور ڈاکو ملک پر بیٹھ جائیں تو وہ ملک تباہ ہو جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے۔  نواز شریف اور زرداری کا اپنا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے تاہم اب یہ وقت پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب ممالک میں ہر جگہ زرداری اور شریف بیٹھے ہیں اور اب باری باری چوروں کے مقدمات ختم ہو رہے ہیں لیکن جس طرح قوم میں شعور آیا تو حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہو گی۔ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن صرف آزاد قومیں اوپر جاتی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بعض لوگ سیاست کو پیسہ بنانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور بعض لوگ عوامی خدمت کے لیے سیاست میں آتے ہیں لیکن خوددار لوگ اپنے قوم کی عزت کرواتے ہیں۔ شہباز شریف ہر جگہ جا کر کہتے ہیں میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں۔

Advertisement
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 6 گھنٹے قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 9 گھنٹے قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 9 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement