Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی آج رحیم یار خان میں سیاسی پاور شو کرے گی

رحیم یار خان : پاکستان تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں  عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 24th 2022, 4:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی آج رحیم یار خان میں سیاسی پاور شو کرے گی

جی این این کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے جلسے کی  تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں ۔ جلسے کیلئے  خواجہ فرید کالج کے گراؤنڈ میں  ہزار وں  کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔ 

کپتان کیلئے 30 فٹ اونچا اور 80 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے ۔ جلسہ گاہ اور شہر بھر میں فلیکس آویزاں کر دیے گئے ہیں ۔

جلسے کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Advertisement