نیویارک : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی۔


وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سماجی مسائل بالخصوص بچیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی سطح پر وکالت کو سراہا۔
وزیراعظم نے حالیہ موسمیاتی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی پر روشنی ڈالی جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ وزیراعظم نے سیلاب سے تعلیمی انفراسٹرکچر پر مرتب ہونے والے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
ملالہ یوسفزئی کی ہمت اور لگن کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے تعلیم، صنفی مساوات اور پاکستان میں مرد و خواتین دونوں کیلئے سیکھنے کے مواقع میں اضافہ کیلئے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم نے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کو ترجیح دینے اور اس کی ترغیب دینے کیلئے حکومت کے منصوبوں اور سکیموں سے بھی آگاہ کیا اور ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کی تعریف کی ۔
ملالہ نے اس موقع پر تمام بچیوں کیلئے تعلیم کے حق کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بہت سے سکول تباہ ہوگئے۔ انہوں نے پسماندہ بچوں بالخصوص بچیوں کی مدد کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
ملالہ نے تباہ کن سیلاب کے اثرات سے نمٹنے بالخصوص بچیوں کی تعلیم تک رسائی کیلئے پاکستان کی کوششوں کیلئے ملالہ فنڈ کی معاونت کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی مسلسل تین برس تک بااثر عالمی شخصیات کی فہرست کا حصہ رہی ہیں۔ انہیں عالمی سطح پر مختلف نوعیت کے 40 سے زائد اعزازات سے نوازا گیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 20 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 17 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 20 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل





