جی این این سوشل

جرم

اسلام آباد : ڈائریکٹر سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد ، آئی جی کا نوٹس 

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے افسر اور ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش ملنے کا آئی جی نے نوٹس لیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : ڈائریکٹر سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد ، آئی جی کا نوٹس 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی ،  عبدالقدیر این ٹی سی  کے  ملازم تھے اورڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، مزید جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کیے جائیں گے۔ 

اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 

اسلام آباد پولیس نے بیان میں لواحقین سے  ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے  واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ابتدائی بیان میں کہا گیا کہ واقعہ خودکشی کا لگتا ہے  ۔  سینیئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ 

واضح  رہے کہ اسلام آباد میں سیف سٹی سسٹم کے تحت سینکڑوں کیمرے شہر کی سڑکوں اور پرہجوم جہگوں پر نصب ہیں جن سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

پاکستان

حلقہ پی پی 32گجرات سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی موسی الہی نے حلف اٹھا لیا

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ پی پی 32گجرات  سے منتخب  رکن پنجاب اسمبلی   موسی الہی نے حلف اٹھا لیا


گجرات : نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری موسی الہی نے پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 32 گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری موسی الہی نے ضمنی انتخابات میں پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی۔

گجرات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری موسی الہی  نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ۔

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں  نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی ۔ پہلی بار اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر چودھری موسی الہی نے اپنے  حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کے لیے اواز اٹھاتا رہوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسمبلی میں گندم کے سرکاری ریٹ پر ہنگامہ آرائی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمبلی میں  گندم کے سرکاری  ریٹ پر ہنگامہ آرائی

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گندم کا ریٹ حکومت کی جانب سے 3900 روپے فی من مقرر کیا گیا جبکہ حکومت اس ریٹ پر کسان سے گندم خرید ہی نہیں رہی ان کے درمیان حکومت نے ایک مافیا پال رکھا ہے جو کسانوں سے کھیل رہا ہے اور کم قیمت میں ان سے گندم خریدی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پیکج نہیں ہے ۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ غریب کسان کو ہر صورت گندم پر سبسڈی دی جائے اور کسانوں کو اس پیکج پر ریلیف دیا جائے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اکثر لاشیں ناقابل شناخت ہو چکی ہیں ، رپورٹ جاری

فلسطینی شہری دفاع کے ایک اور رکن محمد مغیر نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی دس لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبیں لگی ہوئی تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اکثر لاشیں ناقابل شناخت ہو چکی ہیں ، رپورٹ جاری

فلسطینی شہری دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کانشانہ بننے والے غزہ کے دو ہسپتالوں سے ملبے والی چار سو کے قریب لاشوں میں سے اکثر ناقابل شناخت ہو چکی ہیں، ان لاشوں میں بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں اور کم از کم 20 لاشیں ایسے افراد کی ہیں جن کو بظاہر زندہ دفن کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اس اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو اسرائیلی فوج کے ان جرائم کا جائزہ لینے کے لئے غزہ آنے دیا جائے۔خان یونس کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ یامین ابو سلیمان نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 65 کی شناخت رشتہ داروں نے کی ہے جبکہ باقی زیادہ تر لاشیں گلنے سڑنے یا مسخ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ متاثرین کواجتماعی قبروں میں دفن کرنے سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے لوگوں کے خلاف اس جارحیت کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو اسرائیلی فوج کے ان جرائم کا جائزہ لینے کے غزہ آنے دیا جائے۔

فلسطینی شہری دفاع کے ایک اور رکن محمد مغیر نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی دس لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبیں لگی ہوئی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا ہے۔ہمیں ان لوگوں کی تقریباً 20 لاشوں کے لیے فرانزک معائنے کی ضرورت ہے جنہیں ہمارے خیال میں زندہ دفن کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll