Advertisement
پاکستان

مفتاح اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے: شیخ رشید 

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑکر  کسی بھی طرح معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 24 2022، 5:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مفتاح  اور  اسحاق ڈار مل کر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے: شیخ رشید 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان  میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے ، گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں ،  اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کے لیے آرہے ہیں، سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔

 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئی ہیں، جس دن فردِ جرم لگنی تھی اس دن شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ   نیویارک  جانےوالوں نےہزاروں ڈالرروزانہ کےکمرےمیں ٹھہرکرمتاثرین کےلیے امدادمانگی اور جتنی شاہ خرچی امریکا میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی ۔ 

 شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 72 وزراء کے معاملے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement