وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات سے دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچا، عمران خان کی سوچ عام پاکستانی کی سوچ نہیں ہے۔


امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں، عمران خان کے امریکا مخالف بیانات سے دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچا، عمران خان کی سوچ عام پاکستانی کی سوچ نہیں ہے، پچھلی حکومت نے جوکچھ کیا وہ پاکستان کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے، ہماری حکومت امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہاں ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمی تغیرات کے باعث پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ روس، یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو تیل اور اناج کے بحران کا سامناکرنا پڑا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو لاکھوں ٹن گندم درآمد کرنی پڑسکتی ہے، ابتدائی تخمینے کے مطابق پاکستان کو سیلاب سے 30 ارب ڈالرکا نقصان ہوا، سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہوا، سیلاب سے 40 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پرکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، بچوں سمیت 1600افراد جاں بحق ہوئے، ہزاروں کلومیٹر سمیت انفرا اسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ہماری مدد کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جاسکے، یواین سیکرٹری جنرل نے ڈونرز کانفرنس فوری بلانےکی میری تجویز سے اتفاق کیا ہے، پاکستان کو سیلاب متاثرین کے ذریعہ معاش کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے، پاکستان کا گلوبل وارمنگ میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، پاکستان کو دوسرے ملکوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو کل کسی اور ملک کوبھی آفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پاکستان کوبھی دیگر ملکوں کی طرح مشکلات درپیش ہیں، سیلاب نے مسائل بڑھادیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت پڑوسی ملک ہے اورپاکستان پرُ امن پڑوسی ملک کے طور پر رہنا چاہتا ہے، دنیا پر واضح کیا ہےکہ پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم بھارت کو 2019 کے بعدکے اقدامات کو تبدیل کرنا ہوگا۔
افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان کو خواتین کے حقوق کی پاسداری یقینی بنانی ہوگی، افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جانا چاہیے، افغانستان میں پر امن حالات پاکستان میں بھی امن کی ضمانت ہیں، خواتین کو تعلیم اور ملازمت کے یکساں مواقع ہونے چاہئیں۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 14 گھنٹے قبل

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
- 2 گھنٹے قبل

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 14 گھنٹے قبل

دسمبر میں آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
- 5 منٹ قبل

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
- 2 منٹ قبل

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع
- 2 گھنٹے قبل

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ
- 2 گھنٹے قبل

صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ کے نام سے تمام ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے
- 23 منٹ قبل

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل