جی این این سوشل

پاکستان

میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے، بلاول بھٹو کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جوکہ 34 برس کے ہوگئے ہیں لیکن اب تک اُنہوں نے شادی نہیں کی، اس لیے اکثر پاکستانیوں کو یہ جاننے کا کافی تجسس ہے کہ وہ کب شادی کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے، بلاول بھٹو کی ویڈیو وائرل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلاول بھٹو کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر بھی اسی سوال کا سامنا کرنا پڑا۔ 

عرب نیوز کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں غیر ملکی صحافی کو بلاول بھٹو زرداری سے یہ سوال پوچھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ ہے؟‘

 بلاول بھٹو زرداری اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے‘۔

بلاول یہ مختصر جواب دینے کے بعد صحافی کے شادی کرنے کے وقت سے متعلق سوال کا جواب دیے بغیر ہی فوراََ وہاں سے آگے بڑھ گئے۔

لہٰذا، بلاول بھٹو نے اپنی شادی سے متعلق سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب اس بار بھی نہیں دیا۔ 

البتہ، پیپلز پارٹی کے ایک رہنما منظور وسان، جو سیاسی پیشگوئیاں کرنے کے لیے مشہور ہیں، اُنہوں نے اس حوالے سے بھی اپنی پیشگوئی کردی ہے۔

منظور وسان نے دسمبر 2019ء میں کہا تھا کہ بلاول پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے بعد 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی ہونے والی دلہن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 2016 میں کہا تھا کہ ’ میری شادی اس لڑکی سے ہوگی جو سب سے پہلے میری بہنوں کا دل جیتے، مجھے اس حوالے سے بہنوں کو اعتماد میں لینا ہوگا‘۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میری بہنوں کا دل جیتنا کسی بھی لڑکی کے لیے کافی مشکل کام ہوگا‘۔

پاکستان

بشام حملہ کے مجرموں کو کڑی سزا دلوائیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ

اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے امور پر بھی زیر بحث آئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشام حملہ کے مجرموں کو کڑی سزا دلوائیں گے  ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی نے بشام دہشت گرد حملے کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چین سے آئی ہوئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی قومی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کریں گے  ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے چینی ٹیم کو واقعے کی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے امور پر بھی زیر بحث آئے ۔

وزیرداخلہ نے چینی سفیر سے بھی ملاقات کی اورانہیں بشام واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت کے بارے میں بھی  بتایا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، وزیر خزانہ

حکومت مارکیٹ کی استعداد کار اور شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سرمائے کی منڈی پر زیادہ توجہ دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے  ، وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انہوں نے آج صبح پاکستان سٹاک ایکس چینج کراچی میں گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ٹیکس نظام میں نقائص دور کرنے اور ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے وزارت قانون اور ایف بی آر کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے کیلئے مختصر اوردرمیانی مدت کی دو نکاتی حکمت عملی پرکام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے آغاز، شفافیت کویقینی بنانے اور ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے اس کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں ، معاشی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تیز رفتار اقتصادی ترقی میں سرمائے کی منڈی بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت متعلقہ محکموں کے تعاون سے اقتصادی شرح نمو کیلئے سازگار ماحول تیار کرے گی۔

حکومت مارکیٹ کی استعداد کار اور شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سرمائے کی منڈی پر زیادہ توجہ دے گی۔

وزیرخزانہ نے چینی سرمایہ کاری اور شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکس چینج اور چین کے سٹاک چینج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

 صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے  کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت نے پہلے ہی بارہ ارب روپے کا رمضان پیکیج دیاہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کے لئے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

ایرانی سفیر نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll