وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس کی مبینہ آڈیو لیک‘ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق اہم گفتگو سامنے آگئی
مبینہ آڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر رہنماؤں کی آوازیں ہیں

وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، جس میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق اہم گفتگو سامنے آگئی، آڈیو میں مبینہ طور پر وزیراعظم شہباز شریف،
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں ہیں، لیک آڈیو میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لیے لندن سے اجازت لینے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ایک مبینہ آڈیو ٹیپ میں پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کے استعفوں سے متعلق حتمی منظوری لندن سے لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،
لیک ہونے والی مبینہ آڈیو لیک میں ایک نامعلوم شخص کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ تیس تیس ارکان کو نوٹس دے رہے ہیں، جس پر ایاز صادق نے کہا ہم لسٹ بنا کر دیں گے کہ کس کس کو ملنا ہے، اس کی اپروول لیڈرشپ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ 6 تاریخ کوجن 30 لوگوں نے پیش ہونا ہے ان میں سے چھ، سات کے استعفے قبول کر لیں گے، جن کے استعفے قبول نہیں کرنے کہہ دیں گے کہ دستخط ٹھیک نہیں تھے۔
اس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ لوگ دوبارہ ہاؤس میں آئیں استعفے دینے، اس معاملے کو میاں صاحب سے کلیئر کروا لیں گے،
مبینہ آڈیو میں خواجہ آصف کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 6 تاریخ کے بعد ہمارے پاس اختیار ہوگا کہ کسے رکھنا ہے اور کسے نہیں جب کہ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر اسی طرح چار یا پانچ روز نکلتے جائیں گے تو ان میں کھلبلی مچ جائے گی،
میری گزراش ہے کہ اس میں دیر نہ کریں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 7 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 7 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 7 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 7 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 6 hours ago



