پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی لیک ہونے والی کال کئی حوالوں سے تشویش ناک ہے۔


انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’100 گھنٹے سے زیادہ کی وزیراعظم کے دفتر کی گفتگو ویب سائٹ پر اگست ستمبر سے برائے فروخت ہے۔‘
فواد چوہدری نے شام اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’خاندانی کاروبار کے تحفظ کے لیے قوانین کو بالائے پشت رکھنا تو شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’لیکن ایکسپریس اور جیو کے نیوز لیڈز کی شہباز شریف اور حکومتی مشورہ سازی میں کردار میڈیا پر ایک اور کلنک کا ٹیکہ ہے۔‘
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کال وائرل ہوئی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ وزیراعظم شہباز شریف کی آواز ہے جس میں وہ کسی شخص کے ساتھ مبینہ طور پر مریم نواز کے داماد راحیل کے لیے انڈیا سے ایک پاور پلانٹ منگوانے کی بات کر رہے ہیں۔
اس آڈیو میں ایک پرائیویٹ نیوز چینل کے عہدے دار کا ذکر بھی ہے۔
فواد چوہدری نے اتوار کو اپنی ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ ’100 گھنٹے سے زیادہ کی وزیراعظم کے دفتر کی گفتگو ویب سائٹ پر اگست ستمبر سے برائے فروخت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہماری ایجنسیز کو سیاسی ٹاسک سے فرصت ملتی تو وہ حساس معاملات پر نظر ڈالتے۔ سوال یہ ہے اتنے بڑے واقعے پر حکومت کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے؟‘
’فون ہر گیمز کھیلنے سے فرصت مل جائے تو مؤقف بھی دے دیں۔‘
سو گھنٹے سے زیادہ کی وزیر اعظم کے دفتر کی گفتگو ویب سائٹ پر اگست-ستمبر سے برائے فروخت ہے ہماری ایجنسیز کو سیاسی ٹاسک سے فرصت ملتی تو وہ حساس معاملات پر نظر ڈالتے، سوال یہ ہے اتنے بڑے واقعہ پر حکومت کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے؟ فون ہر گیمز کھیلنے سے فرصت مل جائے تو مؤقف بھی دے دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2022
سوشل میڈیا پر کئی گھنٹوں سے ’آڈیو لیک‘ ٹاپ ٹرینڈ پر ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور حکومت کے مخالفین مبینہ آڈیو کی بنیاد پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
تاہم وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ نواز کی قیادت کی جانب سے ابھی تک اس آڈیو کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس وقت ایک زائد آڈیوز وائرل ہیں جن میں مبینہ طور پر مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ مسلم لیگ نواز کی اعلیٰ قیادت کی نجی گفتگو لیک ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

محرم الحرام کے دوران سندھ میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، شرجیل میمن
- 33 منٹ قبل

پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ایران اسرائیل کے درمیان سیز فائرکے پیچھے بھی وردی ہے ، وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا کار حادثے میں جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم
- 15 منٹ قبل

معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

کویت کا ویزا عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے جدید الیکٹرانک نظام متعارف
- ایک گھنٹہ قبل

سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے،علی امین
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 5 منٹ قبل

اسلام آبادمیں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

نامور فوک گلوکار اور پنجاب دھرتی کی آواز عالم لوہار کی چھیالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 2 گھنٹے قبل