Advertisement
پاکستان

خاندانی کاروبار کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے، فواد چودھری

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی لیکڈ کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے ۔خاندانی کاروبار کے تحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 25 2022، 5:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خاندانی کاروبار کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے، فواد چودھری

 

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم شہبازشریف کی مبینہ آڈیو لیک پر کہا ہے کہ وزیراعظم کی لیکڈ کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح خاندانی کاروبار کے تحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے۔ صحافیوں کی شہبازشریف اور حکومتی مشورہ سازی میں کردار میڈیا پر ایک اور کلنک کا ٹیکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کی مبینہ گفتگو ہیکرز کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، پاکستانی وزیر اعظم کی مبینہ گفتگو 3 لاکھ 45 ہزار ڈالر میں ویب سائٹ پر موجود ہے، ہیکر کے پاس مبینہ گفتگو وزیراعظم آفس کے سیکیورٹی لیول کو ظاہر کرتی ہے۔

 
 

Advertisement