پاکستان
عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے ، عمران خان مختلف مکاتب فکر کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے علما و مشائخ بھی ملاقات کریں گے ، عمران خان گورنمٹ کالج لاہور میں بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔
عمران خان دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلیٰ بھی جائیں گے ۔
سابق وزیراعظم پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما سے بھی ملاقات دورے میں شامل ہیں۔
پاکستان
افغانستان اپنے ملک میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے ،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں

پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد پاکستان پر حملے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رہنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں اور ان پر کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ کا پختہ عزم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سی پیک یا سرمایہ کاری کے دیگر منصوبوں کےخلاف کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے بھارت پرظالمانہ قوانین ختم کرنے اور مقبوضہ خطے میں احتجاج کو دبانے کےلئے دہشت گردی کو ترک کرنے پر زو ر دیا۔
ترجمان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدارقیام امن کےلئے پاکستان کے عزم کاا عادہ کیا۔
مغربی کنارے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالمی برادری اس سلسلے میں فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی کارروائیاں بند کرانے کےلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا پاکستان مقبوضہ فلسطین میں جاری جنگی جرائم کے مکمل احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔
پاکستان
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں کا آغاز
نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہ رنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
-1280x720.jpg)
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا، نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے۔
تحریک انصاف کے انٹر پارٹی انتخابات کل ہوں گے، انٹراپارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔
بیرسٹر گوہر خان کے پارٹی چیئرمین کے طور پر تجویز کنندہ احمد اویس ہیں جب کہ رؤف حسن تائید کنندہ ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی اس موقع پ موجود تھے
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے،
بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے ہیں اور تاحیات رہیں گے۔
پاکستان
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہالینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج دبئی میں اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیزکے موقع پر ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے ملاقات کی۔
نیویارک، امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہء خیال کیا اور افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں سربراہان نے اس سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد اور دی ہیگ میں منعقد ہونے والی تقریبات کو سراہا۔
وزیراعظم کاکڑ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور نیدر لینڈز کو باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ اور یورپی یونین کے ذریعے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے ڈچ کمپنیوں کو زراعت، باغبانی، پانی کے انتظام اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کاکڑ نے کاپ 28 کے حوالے سے بہتر نتائج کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کی کم کاربن خارج کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا شکار ہے ۔
وزیراعظم کاکڑ نے نیدرلینڈز کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
صحت 2 دن پہلے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
قزاخستان کے شہر الماتے کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افرادجاں بحق ،2زخمی
-
دنیا ایک دن پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ