Advertisement
پاکستان

اسحاق ڈار آج وزیراعظم کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار 5 سال کے بعد آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 26th 2022, 1:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحاق ڈار آج وزیراعظم کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے

تفصیلات کے مطابق  پا کستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ  اسحاق ڈار کی لندن سے وطن واپسی ، دو دن کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔ 

اسحاق ڈار منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے ۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفا مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پیش کر دیا ۔  ذرائع کے مطابق  نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو اسحاق ڈار کا پاکستان روانگی کا ٹکٹ کنفرم تھا، نواز شریف کی ہدایت و مشورے پر اسحاق ڈار نے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement