پاکستان
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 6 اہلکار شہید
راولپنڈی :بلوچستان میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر کل رات ہرنائی میں فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 اہلکار شہید ہو گئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل اور پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں۔ شہید ہونے والے دیگر اہلکاروں میں نائیک جلیل ، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔
جرم
والدہ کا علاج کرانے آئی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا۔

شکارپور: ایک انتہائی شرمناک واقعہ میں بدھ کے روز شکارپور کے سول اسپتال میں ایک نوجوان خاتون اٹینڈنٹ کو مرد وارڈ اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں متاثرہ کے بیان کے مطابق لڑکی دو دن قبل اپنی بیمار ماں کے ساتھ اسپتال گئی تھی ۔ اور اسے رات کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا، اور اس سے فی الحال مکمل تفتیش جاری ہے۔ سول ا سپتال شکارپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ آنے پر کیس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
صحت
آواسٹین انجکشن اسکینڈل میں دو ملزم گرفتار
ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

لاہور: پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ آواسٹین انجیکشن سکینڈل میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں اور اس کیس میں ملوث کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
آواسٹین انجیکشن کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور، قصور اور جھنگ کے اضلاع میں ذیابیطس کے متعدد مریضوں کو یہ انجیکشن ریٹنا کے نقصان کے علاج کے لیے لگائے گئے لیکن اس کے بجائے ان میں شدید انفیکشن ہو گیا۔
یہ تشویشناک صورتحال ابتدائی طور پر ضلع قصور میں منشیات کے منفی ردعمل کے رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے ۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کے بورڈ آف کمشنرز نے سینئر انتظامیہ کو ان ہسپتالوں کا خصوصی معائنہ کرنے کی ہدایت کی جہاں مریضوں کو Avastin انجیکشن لگانے کے نتیجے میں آنکھوں میں انفیکشن کے کیسز سامنے آئے۔ ہدایات ریٹائرڈ جسٹس محمد بلال خان کی زیر صدارت پی ایچ سی بورڈ آف کمشنرز کے ہنگامی اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔ پی ایچ سی کے نمائندے نے دونوں عبوری صوبائی وزرائے صحت پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی فراہم کیں ۔
پاکستان
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑعمرہ کی ادائیگی کیلیے مدینہ پہنچ گئے
نگران وزیر اعظم کل عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ روانہ ہوں گے ۔

دینہ منورہ : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے مدینہ ائیرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق،پاکستانی سفارت خانے اورجدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
نگران وزیر اعظم کل عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ روانہ ہوں گے ۔
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
تفریح 12 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ربڑ کی معمول کی صفائی کی وجہ سے مین رن وے 25 تا 30 ستمبر مخصوص اوقات میں دستیاب نہیں ہوگا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی