کھیل
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری تین میچوں کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی۔

دونوں ٹیمیں خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچیں گی۔ 7 میچوں کی سیریز کے آخری تین میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل شام قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 28ستمبر،30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو میچ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ سیریزاب تک دونوں ٹیموں میں دو دو میچوں سے برابر ہے۔ کراچی میں کھیلا گیا پہلا اور تیسرا میچ مہمان ٹیم نے جیتا تو دوسرا اور چوتھا میچ گرین شرٹس نے اپنے نام کیا۔
پاکستان
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا ابوظہبی شیخ زید جامع مسجد کا دورہ
انہیں مسجد کے اس عظیم کردار کے بارے میں بتایاگیا جس کا مقصد اسلامی ثقافت کی حقیقی روح کی ترجمانی کرنا اور دنیابھر میں مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے آج ابوظہبی میں شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ کیا ۔
وزیراعظم نے دورے کے آغاز میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے مقبرے پر فاتحہ پڑھی اور متحدہ عرب امارات کے بانی کی بے مثال قیادت کو یاد کیا۔ جن کی بدولت دنیا کی مختلف اقوام کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کا جذبہ پروان چڑھا۔
انہوں نے پاکستانی عوام اور قیادت کے ساتھ شیخ زاید کے قریبی تعلق کا ذکر کیا۔
وزیراعظم کو اس دورے میں مسجدکے اس عظیم پیغام کے بارے میں بتایا گیا جس میں دوسری ثقافتوں کے لئے بقائے باہمی، رواداری اور فراخدلی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔
انہیں مسجد کے اس عظیم کردار کے بارے میں بتایاگیا جس کا مقصد اسلامی ثقافت کی حقیقی روح کی ترجمانی کرنا اور دنیابھر میں مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے۔شیخ زاید جامع مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے جس میں چالیس ہزار سے زائدنمازیوں کی گنجائش ہے۔شیخ زاید مسجد متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد ہے۔پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔
پاکستان
اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر پشاور ہائی کورت نے حکومت سے جواب مانگ لیا
یہ کیا مذاق ہے ، ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمات میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، جسٹس اشتیاق ابراہیم
-1280x720.jpg)
پاکستان تحریک انصف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے خلاف موجودہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد ال نے سماعت کی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔
درخواست گزار اسد قیصر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمےمیں گرفتارکر لیا جاتا ہے، پہلے سے درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔
سرکاری وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ اسد قیصر مقدمات میں نامزد ہیں اس لئے گرفتار ہوتے ہیں۔
اسد قیصر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر کل سماعت ہوگی، کل ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتاری روک دی جائے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اسد قیصر کے وکیل سے کہا کہ آپ تیاری کرلیں اور حکومت جواب جمع کرائے، کیس کو آئندہ سماعت پر سنیں گے۔
عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرکے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔
صحت
قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان
نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا، نگران وزیر صحت

نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ 35.4 بلین روپے کی لاگت سے قومی سطح پر ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔
وزارت قومی صحت میں بین الصوبائی وزراءصحت کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور مکمل فعالی کا منصوبہ مختصر ترین مدت میں مکمل کیا جارہا ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالا جائے گا۔
اجلاس میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اہم ترین متفقہ فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے صحت اور نمائندگان نے شرکت کی۔
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں اضافہ
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس60 ہزار بھی عبور کرگیا
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
سی ایس ایس افسر بلال پاشا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا