جی این این سوشل

پاکستان

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کا استعفیٰ دینے کا اعلان

قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ بلدیہ عظمٰی کراچی ٹیکس لگا سکتی ہے،جب حکومت کام کرتی ہے تو روک دیا جاتا ہے،مرتضٰی وہاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کا استعفیٰ دینے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی مرتضٰی وہاب نے استعفٰی دینے کا اعلان کر دیا،مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ دن دیکھا اور نہ رات بس کام کیا،جس بلدیہ عظمٰی کے بارے میں کہا گیا کہ اختیارات نہیں اسی نہیں کام کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب حکومت کام کرتی ہے تو روک دیا جاتا ہے،قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ٹیکس لگا سکتی ہے۔ 

میرے لئے آسان نہیں تھا کہ وزیر اعلٰی اور وزیراعظم کو پیسوں کیلئے کہتا۔سڑکوں پر پانی ہوتا ہے تو آپ نعیم الرحمان اور وسیم اختر سے نہیں پوچھتے۔آپ مجھ سے،حکومت سے اور بلدیہ عظمٰی کراچی سے پوچھتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے کے الیکٹرک کو قائل کیا مگر کچھ لوگوں کو پسند نہیں آیا۔ کوشش ہے کراچی کی خدمت کروں،بارش میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لوگوں نے پانی نکالا۔

میوہ شاہ قبرستان کی سڑک،شاہراہ لیاقت کو بنایا جا رہا ہے۔اگر بلدیہ عظمٰی کراچی شہریوں کو ریلیف دے رہی ہے مگر لوگوں کو پسند نہیں آ رہا۔ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ 16ستمبرسے پھر ہم سڑکوں کی بحالی کے لیے روڈ پر تھے۔

5 جون 2008 سے آج تک یہ ٹیکس اکٹھا کیا جارہا ہے۔وسیم اختر کی چار سالہ حکومت میں جب وہ میئر تھے،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کراچی کا ادارہ اپنی تنخواہیں نہیں دے سکتا،سڑکیں ٹھیک نہیں کرسکتا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ایمان ہے قانون کے مطابق چلنا ہی ہمیں آگے لیکر جائے گا،قانون میں درج ہے کہ بلدیہ عظمٰی کراچی ٹیکس لے سکتی ہے میں نے یہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے کراچی الیکٹرک کا انتخاب کیا۔

ادھر سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی 10 روز کیلئے روکنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کے الیکٹرک ٹیکس بلوں میں کیوں وصول کررہی ہے؟

یہ وہی ٹیکس ہے جو کےالیکٹرک لے رہی ہے؟کراچی میں صفائی تو ہو نہیں رہی ہے۔

پاکستان

چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی طلبی

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینےپرتمام فریقین کو 7 دسمبر کو طلب کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی طلبی

پشاورہائیکورٹ ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے پر نگراں حکومت کے خلاف کارروائی کی، چیف سیکرٹری وضاحت کریں کیا ایس اوپیز صرف پی ٹی آئی کیلئے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ہے۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے، اور کیا پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے اور کیا اس جماعت کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔ 

عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری سمیت تمام فریقین 7 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹر بینک میں 20پیسے سستا ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر  میں مزید کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے سستا ہوا جس کے تحت ڈالر 285.17سےکم ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  مارکیٹ 1159 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 297 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 74 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 52 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی  آج کے دن 21 ارب 10 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,779 جبکہ کم ترین سطح 60,576 رہی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس کے چیئرمین منتخب

پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس  کے چیئرمین منتخب

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو )کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) کی سالانہ کانفرس کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرس دی ہیگ میں منعقد ہوئی جس نے کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو ریاستی فریقین کی کانفرس نے چیئر منتخب کرلیا۔

پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 193 ممبران پر مشتمل کانفرس نے ایک سال کے لئے چیئر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

ہر سال چیئر دنیا کے ایک علاقے سے انتخاب کی جاتی ہے۔ اس سال ایشیاء کی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کونامزد کیا تھا جس کو کانفرس نے منتخب کیا۔ کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار، بڑھاؤ اور ذخیرہ اندازی کی روک تھام کے کنونشن(سی ڈبلیو سی) کی193ریاستوں نے توثیق کی ہے۔

یہ کنونشن بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہرقسم کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ایک جامع معاہدہ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان نے(سی ڈبلیو سی) کی1997 میں توثیق کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll