جی این این سوشل

جرم

سارہ قتل کیس:ملزم شاہنواز اور والد ایاز امیر کا مزیدجسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: پاکستانی نژاد کینیڈین اہلیہ کے قتل کیس میں ملزم شاہنواز امیر اور والد ایاز امیر کاجسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ ایاز امیر کی اہلیہ کو تین روز کی عبوری ضمانت مل گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سارہ قتل کیس:ملزم شاہنواز اور والد ایاز امیر کا مزیدجسمانی ریمانڈ منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سیشن کورٹ اسلام آباد میں اہلیہ کو قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سینئر صحافی ایاز امیر اور  مرکزی ملزم شاہنواز امیر سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان سے  پاسپورٹ اور بینک تفصیل کو برآمد کرنا ہے۔7دن کے جسمانی  ریمانڈ کی استدعا ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ ایاز امیر کا اس کیس سے کیا تعلق ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم ایاز امیر کو مقتولہ کے چچا اور چچی نے نامزد کیا ہے۔ملزم ایاز امیر کا تعلق چکوال سے ہے اور ملزم شاہنواز امیر کا والد ہے

جج نے سوال  کیا کہ مقتولہ کے والدین کدھر ہیں؟ عدالت کو بتایا گیا کہ مقتولہ کے والدین کینڈا میں ہیں اور کل تک وہ پاکستان پہنچ جائیں گے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیس میں وکیل کون ہے، صحافی ایاز امیر نے جواب دیا کہ میں خود ہی اپنا کیس لڑوں گا۔بہت بڑا صدمہ پہنچا وقوعہ کی اطلاع میں نے خود پولیس کو دی۔وقوعہ کے وقت میں چکوال میں تھا اور فوری طور پر آئی جی کو آگاہ کیا۔آئی جی نہیں تھے تو ایس پی رورل کو اطلاع دی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے خدشہ تھا کہ وقوعہ میں کوئی اور زخمی نہ ہو۔پولیس کو سارا راستہ میں نے ہی بتایا۔پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اپنا موقف دیا۔

عدالت نے  پولیس کی استدعا پرمرکزی ملزم شاہنواز امیر کا تین روزہ جبکہ ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ جبکہ سینئر صحافی ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ کی تین روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کی گئی۔

عدالت نے  ملزمہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

دنیا

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کردی ، پینٹا گان

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ   نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع  کردی ، پینٹا گان

پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایک عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کا مقصد غزہ میں اشد ضروری امداد کی ترسیل کو بڑھانا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکی فوجی جہازوں نے سمندر میں عارضی بندرگاہ اور کاز وے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بندرگاہ مئی کے شروع میں فعال ہو جائے گی۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ کچھ قسم کے مارٹر حملوں نے ساحلی علاقے کے قریبی حصے کو کم نقصان پہنچایا جو بالآخر امداد کی ترسیل کی جگہ بن جائے گا۔فلسطینی شہری امور کے ذمہ دار اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بدھ کو شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے دورے کے دوران اُس مقام پر مارٹر فائر کیے جہاں انسانی ہمدردی کے امور انجام دیے جا رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا۔بحری امداد کی ترسیل کا عمل کیسے ہو گا اس حوالے سے فوجی اہلکار نے بتایا کہ امداد سب سے پہلے قبرص میں آئے گی جہاں اس کی سکریننگ کی جائے گی اور ترسیل کے لیے تیار کیا جائے گا۔

اس کے بعد امداد کو تجارتی جہازوں پر غزہ کے ساحل سے میلوں دور تیرتے پلیٹ فارم تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں اسے چھوٹے جہازوں میں منتقل کیا جائے گا جو مدد کو ایک بندرگاہ تک لے جائیں گے۔اس کے بعد ٹرک امداد کو پلیٹ فارم سے نیچے لے جائیں گے جہاں سے تقسیم کار اسے غزہ لے جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

منفی پروپیگنڈا عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، سربراہ پاک فوج کا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ گرین پاکستان اینیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر ٹرولز عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کورد کریں اور ملکی استحکام پر مرکوز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ایبٹ آباد : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمچماتی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ایبٹ آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم، آرمی برنال اسکول اور شملہ پہاڑی پارکت میں ہوئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر ریجنل صدر پی سی بی عامر نواز کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی مختلف شہروں میں رونمائی کرنے کا مقصد عوام میں کرکٹ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

عامر نواز کا کہنا تھا کہ اس رونمائی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے شہریوں کا جوش و جزبہ بڑھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll