لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ظلم،ناانصافی کا مقابلہ نہیں کرتے تو ہم اور بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق نہیں۔


تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں منعقدہ مشائخ وعلما کنونشن سے خطاب کے دوران کیا، عمران خان نے کہا کہ یہ ملک اس وقت آگے بڑھے گا جب ہم نبیﷺ کے اصولوں پر چلیں، علما میرے ساتھ ملکر ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جہاد لڑیں۔
انہوں نے علما کو بڑی قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام نے قائداعظم کی مدد کی جس کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔
مشائخ وعلما کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں آپ سب کو اپنے ملک کیلئے فرض اداکرنا ہوگا،میں علمائے کرام کو کہتا ہوں کہ وہ لوگوں میں کم از کم نبیﷺ کی سیرت اور سنت جگائیں، علما لوگوں کو بتائیں کہ عدل ،انصاف اور انسانیت کیا ہوتی ہے، یہ وقت ایسا ہے کہ ہم تیزی سے نیچے جارہےہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ جس دن چوری کو معاف کرنا شروع کردیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتاہے،اگر آپ ظلم،ناانصافی کا مقابلہ نہیں کرتے تو ہم اور بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق نہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے باربارکہا جاتا ہے کہ آپ ضدی ہیں، جن لوگوں نےکرپشن کی انہیں چھوڑدیں معاف کردیں، جب میں حکومت میں تھا تو کہا جاتا تھا کہ انہیں این آراو دےدو، یاد رکھیں کہ ہم چوروں کو تسلیم کرینگے تو ہم ملک کے مستقبل کی قبر کھود رہےہیں۔
اس سے قبل عمران خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا فراڈیا اسحاق ڈار واپس آرہا ہے، وہ وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر علاج کے بہانے ملک سے بھاگ گیا اور اب ڈیل کے تحت واپس آ رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اب نئی آڈیو لیکس آگئیں، جس میں ثابت ہوگیا کہ چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے گھر کا نوکر ہے، اس سے پوچھ رہا ہے کہ کسے نااہل کرانا ہے اور عمران کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کردوں گا، اس میں شرم و حیا ہے تو مستعفی ہوجائے، لیکن اس میں شرم نہیں اس لیے ہمیں اسے مستعفی کروانا پڑے گا۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 6 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 6 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 6 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 6 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 7 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 10 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
