امریکہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید دس ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے.


واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے۔ پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔
انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل لمحے میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاروں میں امداد بھجوائی جا چکی ہے ۔ امریکا 55کروڑ ڈالر کی امداد پہلے ہی فراہم کر چکا ہے۔ فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔
انٹونی بلنکن نے کہا پاکستان کا ایک تہائی رقبہ اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی سطی پر رابطے مزید مضبوط ہونگے۔ افغانستان کی ترقی کیلئے پاکستان اور امریکا کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہو گئی ہے۔ جب بھی ہم مل کر کام کرتے ہیں تو مثبت نتائچ برآمد ہوتے ہیں ۔ سیلاب میں 60ملین امریکی ڈالر امداد کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی بڑی تباہی کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے کینیڈا جتنی آبادی متاثر ہوئی ۔ جبکہ پاکستان کا گلوبل کاربن اخراج میں صرف صفر اشارعیہ 8فیصد حصہ ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتے ہیں۔ یہ سبز انقلاب کا وقت ہے امید کرتے ہیں کہ صدر جو بائیڈن اس کی قیادت کریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 13 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 16 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 12 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 18 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 16 hours ago



